جوہر ٹاؤن کے رہائشیوں کے لیے ایل ڈی اے کا نیا منصوبہ

19 Feb, 2022 | 05:18 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: ایل ڈی اے گورننگ باڈی کاسال 2022ء کا دوسرااہم ترین اجلاس،گورننگ باڈی اجلاس وائس چیئرمین ایل ڈی اے نعیم الحق کی صدارت میں منعقد ہوا۔

ایل ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ،وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود،سعدیہ سہیل رانا،طارق ثنا باجوہ کی شرکت،اجلاس میں گورننگ باڈی نے متعدد اہم فیصلے کیے۔

ایل ڈی اے ایونیو ون کے باقی متاثرین کو پلاٹ الاٹ کرنے کے لیے ڈی جی ایل ڈی اے کو جلد قرعہ اندازی کروانے کی ہدایت۔سبزہ زار سکیم جے بلاک میں 23کنال پر محیط رہائشی پلاٹوں کی اراضی کو قبرستان میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔جے بلاک سبز ہ زار سکیم قبرستان کے معاملات شہر خموشاں اتھارٹی کے حوالے کر دیے گئے۔اجلاس میں ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پلاٹ نمبر55اے اقبال ٹاؤن پٹرول پمپ سائٹ کا سکیم پلان کمرشل سائٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔پلاٹ نمبر50اے ون اورپلاٹ نمبر50اے ٹو، رچنا بلاک اقبال ٹاؤن کا سائٹ پلان مفاد عامہ کے لیے تبدیل کر کے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو دے دیا گیا۔ اتحاد ٹاؤن رائے ونڈ روڈ پرواقع9.9کنال اراضی انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کو ماڈل گرین بلڈنگ بنانے کے لیے الاٹ کر دی گئی۔

قربان لائن پولیس کی سیکورٹی بہتر کرنے کے پیش نظر شیر پاؤ پل کے قریب ایل ڈی اے ورکشاپ کی اراضی پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ کو الاٹ کی جائے گی۔خسرہ نمبر 821موضع کھاڑک مصطفی ٹاؤن کا تنازعہ حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔رئیل اسٹیٹ /پراپرٹی ڈیلرز اور ایل ڈی اے کے مابین ہم آہنگی اور رجسٹریشن کے لیے کمیٹی سے تجاویز طلب کر لی گئیں۔

گورننگ باڈی نے شہر کی 10 سڑکوں پر کمرشل سرگرمیاں شروع کرنے کی منظوری دے دی۔شہرکی 9سڑکوں پرری کلاسی فکیشن کے بعدکمرشلائزیشن کی اجازت دی جائے گی۔برکی روڈ،رائیونڈروڈ ٹھوکرتاڈیفنس روڈ کمرشلائزیشن کے لئے کھول دی گئیں۔مولاناشوکت علی روڈ ،ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے ریلوے کراسنگ تک کمرشلائزیشن کی اجازت دے دی گئی۔کینال روڈ سے واپڈا ٹاؤن تک جوہرٹاؤن بائی پاس روڈ پرکمرشلائزیشن کی اجازت دی گئی۔شوکت خانم سے رائیونڈ روڈتک خیابان جناح روڈ  پرکمرشلائزیشن کی اجازت دی گئی۔ملتان روڈ سے رائیونڈ روڈ تک ڈیفنس روڈ پر کمرشلائزیشن کی اجازت دی گئی۔لنک رائیونڈ روڈ سے پی آئی اے روڈ ایکسٹینشن پرکمرشلائزیشن کی اجازت، جیل روڈ سے مال روڈ تک ظفرعلی روڈ  پرکمرشلائزیشن کی اجازت دی گئی۔ٹھوکرنیازبیگ سے شاہکام چوک تک کینال بینک روڈ  پرکمرشلائزیشن کی اجازت دی گئی۔شہرکی 9سڑکوں پرری کلاسیفکیشن کے بعدکمرشلائزیشن کی اجازت دی جائے گی۔

 ری کلاسی فکیشن کے بعد جن سڑکوں پر کمرشلائزیشن کی اجازت دی جائے گی ان میں ابوالحسن اصفہانی روڈ،مین بلیوارڈ سبزہ زار،جوہرٹاؤن روڈ،قاضی عیسیٰ روڈ،کیمپس برج روڈ،ٹولنٹن مارکیٹ روڈ،ہمدردجیل روڈ،شاہ جیلانی روڈاوروحدت روڈشامل۔ایل ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زاہد سہیل،کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان،ڈپٹی سیکرٹری انفراسٹرکچر اویس مشتاق،ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نادیہ شفیق، ایم ڈی واسا محمد تنویرنے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں