اداروں پر تنقیدقابل سزا جرم، تین سے پانچ سال سزا کا قانون 

19 Feb, 2022 | 04:21 PM

 ویب ڈیسک : حکومت کی جانب سے اداروں پر تنقید کو قابلِ دست اندازی جرم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق حکومت نے پریونشن آف الیکٹرانک کرئم ایکٹ 2016ء میں ترمیم کی منظوری دے دی۔مجوزہ ترمیم کے ذریعے اداروں پر تنقید کرنے والوں کو 3 سے5 سال تک کی سزا دی جا سکے گی۔

عدلیہ اور فوج سمیت دیگر اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔اس حوالے سے ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جلد جاری ہو گا۔

مزیدخبریں