بڑی تبدیلی : یو ٹیوب نے تاریخی قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

19 Feb, 2022 | 04:11 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک : یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم میں گمراہ کن اور نقصان دہ مواد کی روک تھام کے لیے نئے اقدامات پر غور شروع کردیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق   یوٹیوب بریک شیئرنگ فیچر  میں تبدیلی پر غور کررہا ہے ۔یہ فیچر ایسی ویڈیوز کے لیے ہوگا جن کا مواد ایسا ہوگا جس میں کچھ بھی یقینی نہیں ہوگا۔اگر اس پر عملدرآمد کیا جاتا ہے تو یہ اس پلیٹ فارم میں ایک بہت بڑٰ بنیادی تبدیلی ہوگی۔
یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے گمراہ کن مواد کو وائرل ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ غیریقینی مواد والی ویڈیوز ہماری پالیسیوں کے تحت ڈیلیٹ نہیں کی جاسکتیں مگر ضروری نہیں کہ ہم لوگوں کو ایسی ویڈیوز ریکمینڈ کریں، مگر یہ بھی کسی چیلنج سے کم نہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر یوٹیوب ایسی ویڈیوز کو ریکومینڈ نہ بھی کرے تو بھی وہ دیگر پلیٹ فارمز میں وائرل ہوسکتی ہیں۔تو اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی کی جانب سے اس طرح کی ویڈیوز کے یے شیئر بٹن کو ڈس ایبل کرنے یا ویڈیو کے لنک کو بریک کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ایسا کرنے پر صارفین ان ویڈٰوز کو کسی اور سائٹ پر ایمبیڈ یا لنک نہیں کرسکیں گے۔
اگر یوٹیوب کی جانب سے کچھ ویڈیوز کو شیئر کرنے سے روکا جاتا ہے تو یہ پلیٹ فارم کے لیے ڈرامائی قدم ہوگا جس کا دعویٰ ہے کہ اس طرح کا ایک فیصد سے بھی کم مواد ریکومینڈ کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ دیگر تبدیلیوں میں سرچ رزلٹس میں اضافی اقسام کے لیبلز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں