علی اکبر : تحریک عدم اعتماد نے مومینٹم پکڑ لیا تو حکومت بھی مقابلے کے لئے تیار،اپوزیشن نے حکومت گرانے کی تیاریاں شروع کر دیں تو حکومت نے بھی مقابلے کے لیے کمر کس لی۔ مرکز اور پنجاب میں حکومت نےحکمت عملی مرتب کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مرکز اور صوبے میں اراکین اسمبلی کو ایڈوئزری جاری کردی ہے کہ وہ اطلاع دئیے بغیر بیرون ملک نہ جائیں۔ نمبر گیم پوری رکھنے کے لئے اراکین پارلیمنٹ کو بغیر اطلاع دیئے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی بیرون ملک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اگر سفر ناگزیر ہو اور جانا بہت ضروری ہو تو مرکزی قیادت کو پہلے آگاہ کیا جائے اور پیشگی اجازت کے بعد سفر کا ارادہ کیا جائے تاکہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کے لیے اراکین کی تعداد پوری رہے۔