ملک سلطان اعوان: آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر جو کہ پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکی نمائندگی کر رہے تھے، انہوں نے پی ایس ایل میں مزید شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جیمز فالکنز نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستانی کرکٹ شائقین سے معافی مانگتا ہوں لیکن بدقسمتی سے مجھے آخری 2 میچوں سے دستبردار ہونا پڑا اور پی ایس ایل کو چھوڑنا پڑا، پی سی بی نے کانٹریکٹ کے مطابق ادائیگی نہیں کی۔میں پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب تھا مجھ سے ادائیگیوں کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بولا گیا۔
1/2
— James Faulkner (@JamesFaulkner44) February 19, 2022
I apologise to the Pakistan cricket fans.
But unfortunately I’ve had to withdraw from the last 2 matches and leave the @thePSLt20 due to the @TheRealPCB not honouring my contractual agreement/payments.
I’ve been here the whole duration and they have continued to lie to me.
مجھے اس بات کی تکلیف ہے کہ چونکہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا یہاں کے نوجوان بہت ٹیلنٹڈ اور شائقین حیرت انگیز ہیں لیکن میرے ساتھ جو سلوک ہوا ہے ذلت آمیز ہے۔مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھیں گے۔
2/2
— James Faulkner (@JamesFaulkner44) February 19, 2022
It hurts to leave as I wanted to help to get international cricket back in Pakistan as there is so much young talent and the fans are amazing.
But the treatment I have received has been a disgrace from the @TheRealPCB and @thePSLt20
I’m sure you all understand my position.
دوسری جانب پشاور زلمی کے ٹام کوہلر کیڈمور انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئےجبکہ شرفن ردرفورڈ ذاتی مصروفیات کے باعث لیگ سے الگ ہوگئے۔ دونوں کھلاڑی وطن روانہ ہوگئے ، انگلش آل راؤنڈر بینی ہوول نے بطور متبادل کھلاڑی پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ۔