کرتارپور کوریڈور نے 74 سال سے بچھڑے ایک اور خاندان کو ملا دیا

19 Feb, 2022 | 03:02 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: 1947 میں آزادی کے دوران  بچھڑنے والے مسیحی مٹھو خاندان کی دوسری نسل کی 74 سال بعد کرتار پور گردوارہ دربار صاحب  میں دوبارہ ملاقات ۔ جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

رپورٹ کے مطابق کرتار پور راہداری  اور ایک یوٹیوب پنجابی نیوز چینل  بچھڑے خاندانوں کو ملانے کا سبب بن رہے ہیں ۔ننکانہ صاحب کے  علاقے مانانوالہ کے رہائشی شاہد رفیق مٹھو اپنی خاندان کے 40 اراکین کے ہمراہ کرتار پور صاحب پہنچے، جبکہ بھارت کے ضلع امرتسر کی تحصیل اجنالا کے گاؤں شاہ پور ڈوگراں کے رہائشی سونو مٹھو بھی کے 8  اہل خانہ کے ہمراہ  ادھر پہنچے تھے جہاں دونوں ایک دوسرے کے گلے مل کررونے لگے۔
شاہد رفیق مٹھو کا کہنا ہے کہ 1947 میں علیحدگی کے دوران ان کے بزرگ اقبال مسیح اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے تھے جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران اقبال کے بھائی عنایت لاپتا ہوگئے تھے اور بھارتی پنجاب میں ہی رہ گئے تھے۔ یہ دونوں بھائی وفات پا چکے ہیں تاہم شاہد مٹھو کے انٹرویو کو دیکھ کر انکے بھارت میں موجود رشتہ داروں نے ان سے رابطہ قائم کیا اور کرتار پور راہداری نے دونوں خاندانوں  کے درمیان ملاقات ممکن بنائی۔اس موقع پر کرتار پور انتظامیہ کی جانب سے خاندان کے اراکین میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

مزیدخبریں