ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بیویوں کی پٹائی ضروری ہے، خاتون وزیر کا شوہروں کو مشورہ 

Siti Zailah Mohd Yusoff malaysian deputy minister
کیپشن: Siti Zailah Mohd Yusoff malaysian deputy minister
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :  بیویوں کو سیدھے رستے پر رکھنے کے لئے پٹائی ضروری۔۔ ملائیشین خاتون وزیرنے شوہروں کو مشورہ دیدیا۔  خواتین کا سخت ردعمل حکومت ہل کررہ گئی ۔

رپورٹ کے مطابق  خاندانی امور اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی نائب وزیر برائے خواتین خاتون وزیرسیتی یوسف نے انسٹاگرام پر "ماں کے مشورے" کے عنوان سے دو منٹ کا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے شوہروں کو سب سے پہلے مشورہ دیا کہ وہ گفتگو سے بیویوں کو قائل کرنے کی کوشش کریں۔  اگر بیویاں بات چیت کے سمجھانے سے اپنے رویےسے باز نہ آئیں تو پھر انہیں تین دن کے لیے چھوڑ دیں۔اگر بیوی پھر بھی قابو میں  نہ آئے تو مرد سختی کے لیے ان پر ہاتھ اٹھا سکتے ہیں۔

نائب وزیر ملائیشیا کی اسلامک پارٹی سے وابستہ ہیں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے شوہروں سے صرف اس وقت بات کریں جب وہ انہیں اجازت دیں۔ اپنے شوہروں سے اس وقت بات کریں جب وہ پرسکون ہوں۔ وہ کھانا کھا کر فارغ ہو گئے اور وہ نماز ادا کر چکے  ہوں ۔ جب آپ بات کرنا چاہیں تو پہلے اجازت لیں۔

ملائیشیا کی خاتون نائب وزیر کے متنازع بیان کے بعد ملک بھر  کی  خواتین کی طرف سے سخت رد عمل سامنےآیا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کے حقوق کے گروپوں کے اتحاد نے سیتی زیلا پر گھریلو تشدد پر اکسانے کا الزام لگایا۔ پورے ملک میں ان کے خلاف نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کی طرف سے بھی سخت غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اس ویڈیو نے ملائیشیا کے عوامی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔