پی ایس ایل 7: آج کونسے کھلاڑی اپنا آخری میچ کھیلیں گے؟

19 Feb, 2022 | 01:38 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور قلندرز میں شامل افغانستان کے کرکٹر  راشد خان آج پی ایس ایل سیون  میں اپنا نواں اور آخری میچ کھیلیں گے۔ 

ترجمان لاہور قلندرز نے بتایا کہ راشد خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے جس کے بعد وہ افغانستان روانہ ہوجائیں گے، راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل میں مزید دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کے متبادل کے طور پر فواد احمد پہلے ہی لاہور قلندرز کو جوائن کرچکے ہیں۔

افغانستان کی ٹیم  بنگلادیش کے دورے پر ہے اور راشد خان اس دورے کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے.

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیون کے دوسرے راؤنڈ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں آج  لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے مابین آخری پانچ مقابلوں میں اسلام آباد کو سبقت حاصل ہے جبکہ تین مرتبہ لاہور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم روان سیزن میں یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد قلندرز کا مورال ہائی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور دوسرے جبکہ اسلام آباد چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

لاہور قلندرز کے راشد خان پاکستان سپر  لیگ 7 کے سیزن میں آج اپنا نواں اور آخری میچ کھیلیں گے اور وہ اب تک اس  سیزن میں 11 وکٹیں لے چکے ہیں، راشد خان نے اس سیزن  میں دو بار قومی  ٹیم  کے کپتان بابراعظم اور ایک بار رضوان کی وکٹ لی۔

 

مزیدخبریں