(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ائیر پورٹ سکیورٹی فورسز کی تنخواہوں میں 15 فیصداضافے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے سول آرمذ فورسز کے ساتھ ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز کی تنخواہوں میں بھی 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیر اعظم نے آج منظور ی دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا جبکہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نے سول آرمذ فورسز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے گریڈ ایک سے 19 کے وفاقی سرکاری ملازمین کو بھی 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس کی منظوری دی تھی۔