حجاب کیخلاف پابندی، کویتی خواتین کا بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج

19 Feb, 2022 | 12:33 PM

 ویب ڈیسک : حجاب پابندی کیخلاف کویتی خواتین کا بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج، کویتی ارکان پارلیمنٹ نے بی جے پی ارکان کے کویت داخلے پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

 کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں حجاب پر پابندی کیخلاف بھارتی سفارت خانے کے سامنے کویتی خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین خواتین نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی لگائے جانے کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ 

دوسری طرف بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف کویت کے ارکان پارلیمنٹ  بھی میدان میں آگئے۔ کویت ارکان پارلیمنٹ نے اسپیکر کو لکھے گئے خط میں  بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان پر کویت میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ  کیا ہے۔ 

خط میں  کہا  گیا ہے کہ بھارت مسلمانوں کے ساتھ نارواسلوک کر رہا ہے اور مسلمان خواتین کے تشخص کو پامال کر رہا ہے۔دوسری جانب رکن بھارتی پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارت  میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور حکومتی  اقدامات نہ کرنے کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

مزیدخبریں