(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے خفیہ دستاویزات افشاء کرنے کے الزام میں اپنے سابق سپرانٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اور انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے افسر اروند دگوجے نیگی کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان این آئی اے کے مطابق اروند دگوجے نیگی کو این آئی اے نے گزشتہ سال 6 نومبر کو درج کیے گئے ایک کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔آئی پی ایس افسر پر الزام ہے کہ انہوں نے جموں و کشمیر کی تنظیم لشکر طیبہ کو خفیہ معلومات فراہم کیں۔
ترجمان نے کہا کہ اے ڈی نیگی کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پتہ چلا ہے کہ آئی پی ایس افسر نے این آئی اے کی آفیشل خفیہ دستاویزات کو لیک کیا ہے۔
یہ افسر 11 سال سے این آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تھا، این آئی اے نے اس معاملے میں پہلے چھ لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔