ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار

Madina Munawara
کیپشن: Madina Munawara
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر قراردیا گیا۔

برطانوی ادارے انشیور مائی ٹرپ نے دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر کی فہرست جاری کردی، فہرست کے مطابق مدینہ منورہ میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے، فہرست میں دوسرے نمبر پر تھائی لینڈ کا شہر چیانگ مائی، تیسرے نمبر پر دبئی، چوتھے نمبر پر جاپان کا شہر کیوٹو ہے۔ 

اس کے علاوہ فرانس کے دار الحکومت پیرس کو مسافر خواتین کے لیے سب سے کم محفوظ شہر قرار دیا ہے۔ادارے نے اپنی تحقیق میں رات کے وقت تنہا خواتین کا سفر کرنا، پر امن طریقے سے گھومنا پھرنا، جرائم کی شرح کم ہونا اور دوسرے لوگوں سے تعاون اور احترام حاصل کرنے پر فہرست تیار کی ہے۔