ویب ڈیسک : رہنما مسلم لیگ (ن)رانا ثناللہ کا کہنا ہے کہ احتجاج بھی کرینگے ،تحریک عدم اعتماد بھی لائیں گے ۔ اپوزیشن لانگ مارچ کا آپشن بھی استعمال کر رہی ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن)رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج بھی کرینگے ،تحریک عدم اعتماد بھی لائیں گے ۔ اپوزیشن لانگ مارچ کا آپشن بھی استعمال کر رہی ہے ۔ لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف کیسز میں نیب کو ناکامی ہو ئی ،چار سال وزیر اعظم نے مخالفین کے خلاف مقدمات بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔۔ جب وزیراعظم کا لیول یہ ہوگا تو باقیوں کا کیا ہوگا۔
دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام مہنگائی سے سخت پریشان۔مارچ نکلے گا ،اسلام آباد بھی پہنچے گا ۔لوگوں کی بڑی تعداد لانگ مارچ میں شریک ہو گی۔۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا مزید کہنا تھا کہ گھر کو سب جیل بنانا ہوم ڈپارٹمنٹ کے قوانین کے مطابق ہے۔۔اسپیکر آئینی عہدہ ہے، میرے گھر کو سب جیل بنایا گیا۔