ویب ڈیسک : اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعہ کے روز بیروت کی فضا میں نچلی پروازیں کیں جس کے دوران لبنانی دارلحکومت اور جنوبی علاقوں میں فرضی حملے کیے۔
بیروت کی فضائی حدود میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی نچلی پروازیں ،العریبیہ کے مطابق لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی طیاروں کی نہایت کم بلندی پر پروازیں لبنانی علاقے سے شمالی اسرائیل بغیر پائیلٹ جاسوسی طیاروں کی پرواز کے جواب میں عمل میں آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ دوران پرواز اسرائیلی طیاروں نے ساؤنڈ بیرئر کراس کیا، تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے دھماکے سنائی نہیں دیے۔
دوسری جانب لبنانی حزب اللہ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم کی طرف سے بروز جمعہ شمالی اسرائیل کی جانب بھیجا گیا ڈرون طیارہ چالیس منٹ تک اسرائیل کی فضائی حدود میں پرواز کے بعد بحفاظت لبنان واپس پہنچ گیا۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایک اعلان میں بتایا تھا کہ ان کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والی ڈرون طیارے پر فائرنگ کی۔ چند دنوں کے دوران اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’لبنان کے علاقے سے دشمن کا ایک چھوٹا ڈورن طیارے نے اسرائیلی فضائی حدود میں دراندازی کی۔ اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر الجلیل ریجن میں خطرے کے سائرن بج اٹھے جس کے بعد اہل علاقہ شمالی اسرائیل میں بنائے گئے زیر زمین بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔‘‘ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایک اعلان میں دعویٰ کیا تھا کہ لبنان سے اسرائیلی علاقوں کی سمت بھیجا جانے والا جاسوسی طیارہ مارا گرایا ہے۔
اے ایف پی‘‘ نے اسرائیلی فوج کے بیان سے متعلق بتایا کہ ’’ہم نے دہشت گرد تنظیم کی طرف سے اسرائیلی فضائی حدود کی در اندازی کرنے والے ڈرون کو مار گرایا ہے۔‘‘ بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی کہ ’’اسرائیلی فوج ملک کی سکیورٹی میں نقب لگانے کی ہر کوشش کو ناکام بناتی رہے گی۔‘‘