ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد : ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے اضافہ, 159 روپے 10 پیسے کا ہوگیا, سونا فی تولہ 200 روپے سستا,  ایک تولہ 1لاکھ 9ہزار 900 روپے ہوگیا.شدید ترین مہنگائی نے شہریوں سے قوت خرید چھین لی، بازاروں کی رونق ماند، چہروں سے خوشیاں غائب، زندہ دلان لاہور کا حسن گہنا گیا.

تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 200 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد صرافہ بازاروں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 9ہزار 900روپے رہی۔ 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 833روپے، اور 21 قیراط فی تولہ سونا 96ہزار250روپے کا رہا ۔جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1370روپے رہی۔ سونے کی قیمتیں تاحال بلند ترین سطح پر ہونے کے باعث صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں کی رونقیں مانند پڑگئی ہیں۔

قوت خرید نہ ہونے کے باعث صارفین صرافہ بازاروِں کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں۔ شادیوں کیلئے مصنوعی زیورات کی خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔دوسری جانب 17پیسے اضافے کے بعد انٹربینک ڈالر کی قیمت 159 روپے 10 پیسے رہی ۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer