نشتر کالونی میں لڑکی کی ہلاکت سےمتعلق ملزم کاتہلکہ خیزبیان

19 Feb, 2021 | 07:49 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی) نشتر کالونی میں جواں سالہ لڑکی کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ,زیر حراست ملزم کا کہنا ہےکہ لڑکی کی موت اسقاط حمل کے دوران ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی یوحنا آباد کی رہائشی پچیس سالہ رابعہ کی پر اسرار ہلاکت پر پولیس نے ملزم اعجاز کو حراست میں لے رکھا ہے، ملزم اعجاز کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا ہے، جس کے مطابق ملزم اعجاز کی مقتولہ کے ساتھ دوستی تھی اور کچھ عرصے میں شادی ہونے والی تھی ۔ ملزم رابعہ کو اسقاط حمل کے لیے فیکٹری ایریا کے پرائیویٹ کلینک میں لے کر گیا تھا ،حالت خراب ہونے پر جنرل ہسپتال لےجایا گیا جہاں مقتولہ کی موت ہوگئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کیا گیا ہے ۔ پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم اعجاز مسیح کو حراست میں لے لیا ہے۔اہلخانہ لڑکی کی تدفین کرنے لگے تو جسم پرمشکوک نشانات پائے گئے۔ورثاء کا کہنا ہے کہ بیٹی کا رشتہ اعجاز مسیح سے کرنا چاہتے تھے لیکن اس کے خاندان کو اس پر اختلاف تھا۔اہلخانہ کے مطابق وقوعہ کے روز بیٹی اعجاز کے ساتھ دوائی لینے کے لیے گئی تھوڑی دیر بعد اس کا فون آیا کہ رابعہ کی حالت بہت خراب ہے ہم جب ہسپتال پہنچے تو رابعہ کی موت ہو چکی تھی.

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ لڑکی کی موت اسقاط حمل کے دوران ہوئی۔لڑکی جسمانی اعضا کے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔ کرائم سین یونٹ اور دیگر تحقیقاتی ٹیموں نے لاش سے فنگر پرنٹس حاصل کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزیوحناآباد میں 25 سالہ لڑکی کی پر اسرار موت پر ورثا نے الزام لگایا کہ لڑکی کو زیادتی کے بعدقتل کیا گیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ مقتولہ کی اعجاز مسیح نامی شخص کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔مقتولہ جنرل ہسپتال اسقاط حمل کیلئے گئی تھی لیکن چل بسی۔ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کیاگیاتھا۔ 

مزیدخبریں