قومی کرکٹ ٹیم کو چارٹر طیارے سے جنوبی افریقہ بھجوانے کا پلان

19 Feb, 2021 | 05:43 PM

Arslan Sheikh

 حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے پر قومی اسکواڈ کو چارٹر طیارے سے جنوبی افریقہ بھجوانے کا پلان بنارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی دورہ نیوزی لینڈ جیسے واقعے سے بچنے کے لئے اسکواڈ کو خصوصی طیارے سے بھجوانے کا پلان بنایا۔

مارچ کے آخری ہفتے دورے کے پہلے مرحلے میں قومی اسکواڈ نے جنوبی افریقہ جانا ہے جنوبی افریقہ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول ہے۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جوہانسبرگ اور سینچورین میں کھیلی جانی ہے۔

دوسری جانب اپریل کے وسط میں پاکستان ٹیم زمبابوے میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ایک ساتھ خصوصی طیارے پر سفر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ جنوبی افریقہ میں لگایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں