قیدیوں کیلئے بائیو میٹرک لازمی قرار

19 Feb, 2021 | 05:09 PM

Arslan Sheikh

علی ساہی: عدالتی احکامات کے بعد آئی جی جیل نے جیلوں میں آنے والے قیدیوں کی بائیو میٹرک لازمی قرار دے دی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قید 46 ہزار قیدیوں میں سے 35 ہزار کے قیدیوں کے شناختی کارڈ بنوالئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کے لئے بائیو میٹرک لازمی قرار دے دی گئی ہے، جس پر عملدرامدکے لئے 1 ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے اسی حوالے سے سرکلر جاری کردیا ہے جبکہ عدالتی حکم پر قانون میں ترمیم کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب جو بھی قیدی بغیر شناختی کارڈائے گا اس کا کارڈ لازمی بنوایا جائے گا۔

اخراجات جیل کی بجائے محکمہ خزانہ اور نادرا برداشت کرے گا۔ ایک ماہ کے اندر قانون میں ترمیم کرکے رپورٹ عدالت کو بھجوائی جائےگی۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر 46 ہزار قیدیوں میں 35 ہزار کے قیدیوں کے شناختی کارڈز کا ریکارڈ مرتب کرلیا گیا ہے اور شانختی کارڈز بنوالئے ہیں۔

بغیرشناختی کارڈ قیدیوں کے کارڈز بنوانے کا عمل جاری ہے۔ چندماہ میں تمام قیدیوں کے شناختی کارڈز بنوالئے جائیں گے تاکہ قیدیوں کا ڈیٹا مرتب کرنے اور دوسرے اداروں کے ساتھ تعاون کے مفید ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں