(فہد بھٹی)خواتین پر ظلم و تشدد معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے، جائیداد کا جھگڑا، گھریلو مسائل کی شکار مظلوم خواتین معاشرے میں ذلت وخواری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ معاشرے میں لزرہ خیزوارداتوں کا ہونا بھی معمول بن چکا ہے،شالیمارکےعلاقےمیں دن دیہاڑے خاتون کو قتل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق شالیمارکےعلاقےمیں دن دیہاڑےقتل کی واردات پیش آئی،موٹرسائیکل سواروں نےخاتون پراندھا دھندگولیاں برسادیں، قتل کی خوفناک واردات کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کئے، پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ 36 سالہ نائلہ کار میں اپنے گھر جا رہی تھی،موٹرسائیکل سوار ملز موں نے نائلہ پر فائرنگ کر دی،نائلہ کو زخمی حالت میں کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کیا گیا،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نائلہ جانبر نہ ہوسکی،مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانےمنتقل کردی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں قتل کاواقعہ پیش آیا تھا جہاں ناخلف نے اپنی ماں کو ابدی بیند سلا دیاتھا، بیٹے نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر ماں کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم احمد ذوالفقار نے ماں کو گزشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ۔ملزم عرصہ دراز سے آئس کے نشے کی لت میں تھا ۔نشے کے لیے پیسےنہ ہونے پر پہلے بھی لڑائی ہوتی تھی۔ پولیس نے باپ ذوالفقار کی مدعیت میں بیٹے کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم تاحال مفرور ہے جسے جلد گرفتار کر لیں گے۔
یاد رہے کہ عورت جو ماں ہے، بہن ہے، بیوی ہے اور بیٹی ہے، اس کے باوجود عورت کو پرانے اور بے بنیاد نظریات کی بناہ پر ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں خواتین پر تشدد، قتل غارت کے واقعات روز بہ روز بڑھ رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے گھناؤنے واقعات کی روک تھام کے لئے مجرموں کو سرعام عبرتناک سزائیں دی جائیں۔