تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

19 Feb, 2021 | 02:17 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چوہنگ میں ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق ہوگئی ہے۔ خوفناک ٹریفک حادثہ ملتان روڈ شاہ پور کانجراں کے قریب تیز رفتار ٹرک کے باعث پیش آیا۔ جہاں ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی اور اس حادثے کے باعث ثمینہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ٹرک کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر میں اب تک دو خواتین حادثات میں دم توڑ چکی ہیں۔

اس سے قبل مانگا منڈی کے قریب چار گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے سات افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ٹریفک پولیس کےمطابق حادثہ ملتان جی ٹی روڈ پر مانگا منڈی بائی پاس کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے لاہور کی طرف آنیوالی دو کاریں، ایک کیری ڈبہ اور کنٹینر آپس میں ٹکرا گئے جس سے کاروں اور کیری ڈبہ میں سوار سات افراد زخمی ہوگئے۔

خوش قسمتی سے رفتارکم ہونے کی وجہ سے مسافروں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو مانگا منڈی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے متاثرہ گاڑیاں تحویل میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔ 

مزیدخبریں