قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے 900 نئی اسامیوں کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے نو سو اسامیوں کی منظوری جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سولہ محکموں کے لئے دی ہے۔ سمری ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے ارسال کی تھی۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سولہ محکموں کے ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری، سیکشن افسران اور منسٹریل سٹاف کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ نے ان اسامیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
حکومت پنجاب نے سیکرٹری آئی ای ڈ سی وجیہہ اللہ کنڈی کو تبدیل کر دیا ہے اور وجیہہ اللہ کنڈی کو پراجیکٹ ڈارئکٹر پی آر ایم ہی تعینات کیا ہے۔ گریڈ انیس کے افسر محمد مسعود مختار کو سیکرٹری آئی اینڈ سی تعینات کیا گیا ہے محکمہ ایس آینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔