ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایوارڈ فنکشن کے آرگنائزر شاہد کپور کے ساتھ ہاتھ کر گئے 

  ایوارڈ فنکشن کے آرگنائزر شاہد کپور کے ساتھ ہاتھ کر گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

:(ویب ڈیسک) بہترین اداکار کا ایوارڈ رنویر سنگھ کو ملنے پر شاہد کپور غصے میں شو چھوڑ کر چلے گئے کیونکہ ایوارڈ فنکشن کے آرگنائزر کی جانب سے شاہد کپور کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دینے کا کہا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق 2019 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’کبیر سنگھ‘ میں شاہد کپور کی اداکاری نے ہر ایک کو ان کا مداح بنالیا تھا جبکہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔فلم کی ریلیز کے بعد ایوارڈ فنکشن کے آرگنائزر کی جانب سے شاہد کپور کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دینے کا کہا گیا جب کہ اسی ایوارڈ میں شاہد کپور کو خود بھی پرفارم کرنا تھا، شاہد کپور نے ایوارڈ شو میں پرفارم کرنے کے لیے خوب ریہرسل بھی کی، پرفارمنس سے زیادہ شاہد کپور اس بات پر خوش تھے کہ انہیں بہترین اداکار کا ایوارڈ ملنے جارہا ہے تاہم آخری لمحے میں آرگنائزر نے ایوارڈ رنویر سنگھ کو دیدیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیسے ہی آرگنائزر نے ایوارڈ رنویر سنگھ کو دینے کا اعلان کیا شاہد کپور آپے سے باہر ہوگئے اور آرگنائزر کو کھری کھری سنادیں، اس کے بعد شاہد کپور ایوارڈ فنکشن میں پرفارم کیے بغیر چلے گئے۔