سروسز ہسپتال میں ادویات کا فقدان

19 Feb, 2020 | 10:49 PM

Malik Sultan Awan

(عثمان الیاس) ایک طرف مہنگائی نے عام کے چھکے چھڑا دیئے تو دوسری جانب ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اگر ادویات خرید سکتے تو گورنمنٹ ہسپتال کا رخ ہی کیوں کرتے۔
سروسز ہسپتال میں ادویات کے فقدان نے مریضوں کے لواحقین کی چیخیں نکال دیں ۔ حکومت کی جانب سے ادویات کی عدم فراہمی کے باعث مریضوں کے لواحقین بلبلا اٹھے، حکومت کی جانب سے ادویات کی عدم دستیابی پر ڈاکٹرز بھی شکایت کررہے ہیں۔ مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں جب سے آئے ہیں ادویات موجود نہیں جبکہ وہ ہزاروں روپوں ادویات خریدنے پر موجود ہیں۔
دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ادویات کی عدم دستیابی پر لواحقین ان پر اظہار برہمی کرتے ہیں جبکہ ڈاکٹرز کی ہرممکن کوشش کے باوجود مسائل کا حل نہیں نکل رہا۔ ہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین سمیت ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ادویات قلت اور مسلسل قمیتوں میں اضافہ حکومت نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جس کا نتیجہ صرف عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں