ٹرینوں میں گیس سلنڈر کے استعمال پرسخت شرائط عائد کرنے کا فیصلہ

19 Feb, 2020 | 08:23 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) گیس سلنڈرز حادثات کے باعث ریلوے کو کروڑوں کا نقصان کے باعث ریلوے حکام کی جانب سے سلنڈرز کے استعمال کے حوالے سے سخت شرائط لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور سمیت ملک بھر میں موجود ریلوے سٹیشن پلیٹ فارموں اور ٹرینوں میں گیس سلنڈر کے استعمال کے لیے نئی ہدایات مرتب کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف کمرشل روپے مینجر کی جانب سے مرتب شدہ نئی ہدایات منظوری کے لیے سی ای او ریلوے کو بجھوا دیں، نئی ہدایات کے مطابق اسٹالز اور ٹرینوں میں زیر استعمال گیس سلنڈرز کے فٹنس سرٹیفیکیٹ آویزاں کرنا لازمی قرار دیا جائے گا، اسٹیشنوں کے اسٹالز اور ٹرینوں میں اوگرا سے منظور شدہ کمپنیوں کے سلنڈرز کا استعمال کیا جائے۔ کنٹریکٹرز کی جانب سے سلنڈرز کے اوپر مدت المیعاد ختم ہونے کی تاریخ اور سرٹیفیکیٹ واضح طور پر درج کی جائے گئی جبکہ ڈائننگ کار مینجر، اسٹالز وینڈرز اور ریسٹورنٹ مالکان اپنے ہمراہ رکھیں گئے۔

ہدایات کے مطابق مسافروں اور ٹرینوں کی سیفٹی کے لیے اعلی افسران سخت چیکنگ کے مجاز ہوں گے۔ڈویژنل ٹریفک آفیسر، ڈویژنل مکینیکل انجینئرز کو دوران انسپیکشن چیک کرائے جائیں گئے۔ذرائع کے مطابق سی ای او ریلوے کی جانب سے منظوری کے بعد ہدایات کا اطلاق پورے پاکستان میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں