(ملک اشرف) ملک بھر کی 444 ماڈل کورٹس نے آج 553 مقدمات کا فیصلہ کیا، 3 مجرمان کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی۔
ڈی جی مانیٹرنگ ماڈل کورٹس سیشن جج سہیل ناصر کی جانب سے مرتب کہ گئی رپورٹ کے مطابق 173 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے31اور منشیات کے77مقدمات کا سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل665گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ پنجاب میں قتل کے5اور منشیات کے49 مقدمات کے فیصلے ہوئے ، 3 مجرمان کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی دیگر 34 مجرمان کو کل130سال10ماہ اور10 دن قید اور13486169روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
119سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 209دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔ 152 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے236مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نے733گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر66مجرمان کو 27سال 4ماہ26دن قید اور1527339 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔