ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام مسائل کا شکار،حکمرانوں میں حل کرنے کی صلاحیت نہیں:بلاول

عوام مسائل کا شکار،حکمرانوں میں حل کرنے کی صلاحیت نہیں:بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعد یہ خان)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے آج پنجاب کے عوام مسائل کا شکار ہیں، سلیکٹڈ حکمران کبھی بھی پنجاب کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام مسلط کی گئی تبدیلی کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی اور لاہور کا ایک گہرا تاریخی رشتہ ہے,مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے آج پنجاب کے عوام مسائل کا شکار ہیں، سلیکٹڈ حکمران کبھی بھی پنجاب کے مسائل حل نہیں کرسکتے،انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا جائے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہناتھا کہ حکومت کی اپنی رپورٹ کہہ رہی ہے مہنگائی بڑھی ہے،حکومت کےوزیراپنےکام پربات کرنےکوتیارنہیں،حکومت نےعام پاکستانی کاجیناحرام کردیاہے،پیپلزپارٹی کےدورمیں ریکارڈتنخواہیں بڑھائی گئیں،انکوکچھ پتہ ہی نہیں،یہ نالائق اورنااہل ہیں،ہم نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کونہیں ماناتھا،معیشت چلانےکیلئےسلیکٹڈنہیں الیکٹڈکی ضرورت ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گومل یونیورسٹی کے طلبہ کے احتجاج و موقف کی حمایت کی گئی،طلبہ کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان پر تشدد اور انتقامی کاروائیوں سمیت یونیورسٹی کو بند کرنا بلاجواز ہے،سلیکٹڈ حکومت کا ہاضمہ اتنا خراب ہے کہ حق و سچ کی چھوٹی سے بات سننا بھی برداشت نہیں ہوتی،حقوق کے لئےاٹھنے والی ہر آواز کو جبر سے دبانا کٹھ پتلیوں کا وطیرہ بن چکا۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہناتھا کہ پارلیمان کو ربڑ اسٹیمپ اور تعلیمی اداروں کو انگھوٹا چھاپ پیدا کرنے والے کارخانے بنانا سلیکٹڈ حکومت کا مشن ہے،حکمران گذشتہ انتخابات سے پہلے کئے گئے وعدے ایسے بھول گئے، جیسے گدھے کے سر سے سینگ،طلبہ کے مسائل حل نہ کرنے اور تعلیمی ادارے بند کرنے سے کیا ملک ترقی کرے گا؟طلبہ کے جائز مطالبات فوراً تسلیم اور یونیورسٹی میں تدریسی عمل بلاتاخیر بحال کیا جائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سینٹرل پنجاب کی قیادت نےبلاول ہاؤس میں ملاقات کی، پنجاب کی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں قمرزمان کائرہ، ثمینہ خالد گھرکی ، اسلم گل، چودھری منظور، حسن مرتضی، عزیزالرحمان چن، اسرار بٹ اور ملک عثمان اوردیگر رہنماشامل تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer