پی ایس ایل، ہیڈ کوچز نے بہترین کھلاڑیوں کی پیش گوئی کردی

19 Feb, 2020 | 05:11 PM

وقار نیازی

(ویب ڈیسک) صرف ایک روز کا انتظار ، کل سے ہو گی چوکوں چھکوں کی بہار۔ کراچی میں پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل, نامور گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ پہلے میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ  آمنے سامنے ہوں گے۔ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل تمام کوچز نے اپنے اپنے بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کردی۔

معین خان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے پی ایس ایل کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، انہیں موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔  معین نے نوجوان بلے بابرعظم، فاسٹ بالرز محمد حسنین اور نسیم شاہ کو ٹرمپ کارڈ قرار دیا۔حسنین ، نسیم اور اعظم میں گیم چینجز کی صلاحیت موجود ہے۔ انھوں نے کہا بابر اعظم کافی باصلاحیت ہے جبکہ حسنین اور نسیم بھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں اور پی ایس ایل میں مخالف ٹیم کو مشکل میں ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

محمد اکرم، پشاور زلمی: 

دفاعی چیمپیئن معین کی طرح کوچ محمد اکرم بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آغاز سے ہی پشاور زلمی انتظامیہ کا ایک حصہ ہیں۔ اکرم نے متعدد کھلاڑیوں کی نشاندہی کی ہے جو ان کے خیال میں ٹورنامنٹ میں زلمی کی کامیابی کی کنجیاں ہوں گی۔ محمد اکرم نے کہا کامران اکمل اور وہاب ریاض کو زلمی کے شاندار ریکارڈ کی وجہ سے برقرار رکھا گیا ہے۔ انھوں نے نوجوان کھلاڑی محمد محسن اور حیدر علی سے متعلق بتایا کہ دونوں باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ محسن اور حیدر ایشیا کپ جیتنے والی ایمرجنگ ٹیم کا حصہ تھے جبکہ حیدر نے گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی یو 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

ڈین جونز، کراچی کنگز: 

ڈین جونز گزشتہ دو ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کی، کراچی کنگز کی پہلی بار کوچ منتخب ہوئے ہیں۔ انھوں نے کراچی کنگز کی جانب سے اویس ضیاء ، ارشاد اقبال ، عمر خان اور اسامہ میر  کو بہترین کھلاڑی قراردیا۔ ڈین جونز نے کہا اویس ایک عمدہ تکنیکی اور تیز بلے باز ہے، گیارہ کھلاڑیوں میں ان کی اننگ بہت اہم ہوگی۔انھوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ارشد ، عمر اور اسامہ کافی باصلاحیت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل نوجوانوں کے لئے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے اور امید کرتا ہوں کہ یہ کھلاڑی اس میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ انھوں نے کہا عمر میں بے شمار صلاحتیں موجود ہیں، انھیں باقاعدگی سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنی چاہیئے۔

اینڈی فلاورز، اینڈی فلاور

ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور دوسری بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کام کر رہے ہیں ، انہوں نے افتتاحی ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن (2016) میں پشاور زلمی کے ساتھ کام کیا۔  اینڈی فلاور کے خیال میں روحیل نذیر اور محمد الیاس اسکواڈ میں ایسے دو نوجوان کھلاڑی ہیں جو میچ ونر ثابت ہوسکتے ہیں۔  اینڈی فلاور نے کہا روحیل نے بھارت  کے خلاف آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بہت عمدہ بیٹنگ کی ، وہ ٹورنامنٹ میں غیر ملکی سٹارز کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیل کر بہت کچھ سیکھ پائیں گے۔ الیاس سے متعلق کہا کہ وہ  بے پناہ صلاحیتوں کا حامل باولر ہے۔ اس کے پاس فاسٹ بولنگ کی بہت وارئٹی ہے۔ وہ بہت عمدہ یارکر ، آؤٹ سوئنگ اور سست بالنگ کرسکتا ہے۔ مجھے ان کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔

عاقب جاوید، لاہور قلندرز: 

 لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ڈرافٹ کے بعد قلندرز کے نوجوان کھلاڑیوں پر انحصار کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں  اس بار موجودہ اسکواڈ کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ عاقب جاوید نے کہا محمد حفیظ کے علاوہ  فخر زمان اور کرس لین، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ہمارے میچ ونر کھلاڑی ہیں۔ہمارا اسکواڈ متوازن ہے اور ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو بڑے سے بڑے میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حارث اور شاہین دونوں کو پاکستانی پچوں کا تجربہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس بار  پی ایس ایل کے چاروں مقامات پر اپنا بہترین کھیل پیش کریں گے۔

مصباح الحق، اسلام آباد یونائیٹڈ: 

مصباح الحق نے کہا کہ انھیں پورے اسکواڈ کی صلاحیتوں پر پورا پورا اعتماد ہے۔ مصباح الحق نے کہا ہم ماضی میں دو ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ ہمارے پاس متوازن اسکواڈ ہے۔ لیوک رونچی اور آصف علی ہمارے پاس دو کھلاڑی ہیں جو میچ جیتنے والی اننگز کھیل سکتے ہیں۔ دریں اثنا ، کولن انگرام ، کولن منرو اور ڈیل اسٹین پہلی بار اس فرنچائز کی نمائندگی کریں گے ، اور ہم سب کو ان پلیئرز کی قابلیت کا معلوم ہے۔ اسٹین کی موجودگی خاص طور پر ہمارے اسکواڈ میں فاسٹ باؤلرز کی مدد کرے گی۔ 
 
 
 
 
 
 

 
 
 
 
 

مزیدخبریں