خطرناک قیدیوں کے مقدمات کی سماعت اب جیل میں ہی ہوگی

19 Feb, 2020 | 04:38 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی) اب خطرناک قیدیوں کا ٹرائل جیلوں میں ویڈیولنک کے ذریعے ہوگا، لاہورسمیت پنجاب کی نو سنٹرل جیلوں میں اور نو انسداد دہشت گردی عدالتوں میں ویڈیو لنک سماعت کے لیے آلات نصب کر دیئے گئے، جلد ٹرائل کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں ہزاروں کی تعداد میں خطرناک قیدی اور دہشت گرد موجود ہیں، جن کو مختلف کیسز میں عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے، اس دوران پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی رسک بھی ہوتا ہے، اس حوالے سےآئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ نو سنٹرل جیلوں میں ویڈیو لنک ٹرائل کے لیے کورٹ رومز جبکہ نو انسداد دہشت گردی عدالتوں میں ویڈیو لنک کے لیے آلات نصب کر دیئے گئے ہیں، جبکہ دو ہائی سکیورٹی جیلز اور آٹھ انسداد دہشت گردی جیلوں میں جلد تنصیب کا کام مکمل کرلیا جائے گا، ویڈیو ٹرائل سے کروڑوں روپے کے سالانہ فنڈز جو قیدیوں کی سکیورٹی اور عدالتوں میں لانے لے جانے پر خرچ ہوتے ہیں انکی بچت ہوگی، جبکہ عدالتوں کا وقت بھی بچے گا۔

آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ ویڈیو لنک ٹرائل کی منظوری کے لیے سمری حکومت کو بھجوادی گئی ہے جس کے بعد سنٹرل جیلوں میں ویڈیولنک ٹرائل شروع ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں