پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ملتان سلطانز کو دھچکا لگ گیا

19 Feb, 2020 | 04:19 PM

Azhar Thiraj

حافظ شہباز : پاکستان  سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کل سے شروع ہوگا،ایونٹ کی افتتاحی تقریب کراچی جبکہ اختتامی تقریب لاہور میں ہوگا۔پریکٹس میچوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایم سی سی نے ملتان سلطانز کو 72 رنز سے شکست دے دی۔184 رنز کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 112 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، خوشدل شاہ 45 اور ذیشان اشرف 20 رنز بناکر نمایاں رہے، ایم سی سی کے عمران قیوم نے 4، سمیت پاٹیل اور کولسن نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال، سابق ماجد خان ، اعتزاز احسن نے بھی میچ دیکھا ۔


سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ، چیئرمین واپڈا جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین،پروفیسر اعجاز الحسن نے بھی میچ دیکھا۔

مزیدخبریں