(سعود بٹ) حکومت پنجاب کے نمبرداری نظام کو بحال کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع، نمبرداروں کے پاس سرکاری اراضی کی منتقلی کے اختیار پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔
نمبرداری نظام کی بحالی کیلئے حکومت پنجاب نے عملی اقدامات کا باقاعدہ آغازکردیا ہے، بورڈ آف ریونیو کے مراسلے کے مطابق نمبرداروں کو حاصل سرکاری اراضی وفات یا نمبردار کی تبدیلی پر واپس نہیں لی جائے گی، حکومت پنجاب کے احکامات پر فیصلہ بورڈ آف ریونیو کی فل بورڈ میٹنگ میں ہوا، محکمہ ریونیو نے اس حوالے سے پابندی ختم کرنے کا مراسلہ پنجاب بھر کے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نمبردار تکمیل ریکارڈ بابت سرکاری وصولیوں کوبھی دیکھیں گے، ناجائز تجاوزات کی بابت رپورٹس بھی نمبردار وں کی ذمہ داری ہوگی،اس نظام کےتحت سرکاری عمارتوں کوپہنچنےوالےنقصان بارےرپورٹ بھی نمبرداری نظام کی ذمہ داری ہوگی،کلکٹر ضلع کی جانب سے دیئے جانے والےاحکامات کی تعمیل بھی نمبرداروں کی ذمہ داری ہوگی۔