3لاکھ سے زائد طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

19 Feb, 2020 | 02:05 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(جنید ریاض)  نہم جماعت کی پری کلاسسز کا آغاز یکم مارچ سے ہو رہا ہے، نئے سیشن کیلئے سلیبس یکم اپریل سے قبل سکولوں میں پہنچا دیا جائے گا،قبل ازیں امتحانات کا مراحلہ شروع ہوگا  مگرنہم جماعت کے3لاکھ سےزائدبچوں کامستقبل خطرے میں پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق  نہم جماعت کے 3لاکھ سےزائدبچوں کامستقبل داؤپرلگ گیا، ایک سال گزر گیا لیکن بیالوجی کےپریکٹیکل کی کاپی مارکیٹ میں دستیاب نہ ہوسکی، پریکٹیکل کی کاپی دستیاب نہ ہونے سے بچوں کو نہم کا کام بھی دہم میں کرنا ہوگا، نہم جماعت کے امتحان کا آغاز 10 مارچ سے ہوگا، امتحانات شروع ہونے میں صرف 20 روز باقی رہ گئے۔

ماہرتعلیم آصف گوہر کا کہناتھا کہ طلباء عملی تجربات نہ ہونےسےبچوں کا تعلیمی نقصان ہوگا، بچوں کو پریکٹیکل نہ کرانےسےسائنس اورآرٹس کی افادیت ختم ہوجاتی ہے،پریکٹیکیل کاپی دستیاب نہ ہونےسےبچوں کوعملی طورپرکام کرنے کاموقع نہ مل سکا، پریکٹیکل کاپی نہ ہونے پراساتذہ نےعملی تجربات نہیں کرائے،والدین سائنس کی تدریس میں عملی کام ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔

لاہوربورڈکےتحت نہم جماعت کےامتحان کاآغاز10 مارچ سےہوگالیکن پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکی جانب سےپوراسال گزرجانے کے باوجودنہم کےطلباء کو بیالوجی کے پریکٹیکل کی کاپیاں فراہم نہیں کی جاسکیں۔طلباءکاکہناہےکہ پریکٹیکل کی کاپی نہ ہونے سےانہیں عملی کام کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔

حکام کی جانب سےپریکٹیکل کی کاپیاں بر وقت فراہم نہ کرنےسےجہاں بچوں کاتعلیمی نقصان ہوا،وہیں ان کےتعلیمی سفر پر منفی اثرات پڑنے کابھی خدشہ ہے،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا اس حوالے سے کہناتھا کہ  پریکٹیکل کی کاپی جلد فراہم کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، تمام سکولوں میں امتحانات 9 مارچ سے لیےجائیں گے، سی ای او ایجوکیشن پرویزاختر خان کا کہنا تھا کہ امتحانات کا سلسلہ 28 مارچ تک جاری رہے گا، نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔

پرویز اختر خان نے بتایا کہ صرف نہم جماعت کی پری کلاسسز کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا، نئے سیشن کیلئے سلیبس یکم اپریل سے قبل سکولوں میں پہنچا دیا جائے گا۔

مزیدخبریں