ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"پنجاب سپورٹس گالا مارچ میں لاہور میں منعقد ہوگا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈائریکٹر اکیڈمک محکمہ خصوصی تعلیم شہزاد ہارون بھٹہ کا کہنا ہےکہ پنجاب سپورٹس گالا مارچ میں لاہور میں منعقد ہوگا، سپورٹس گالامیں نو ڈویژن کے1200 خصوصی بچےحصہ لیں گے۔

گارڈن ٹاؤن میں واقع ڈائریکٹوریٹ آف اسپشل ایجوکیشن میں سپورٹس سیل اسپشل ایجوکیشن پنجاب کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدرات ڈائریکٹر اکیڈمک شہزاد بھٹہ نے کی، جبکہ اس موقع پر وائس چیئرمین اسپشل اولپمک پاکستان انیس الرحمان، ساجد عمران، عائشہ بٹ، کرن الیاس، آسیہ، رفیع اللہ، محمد نعمان اور چوہدری جمیل سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں اسپشل بچوں کے درمیان مختلف مقابلہ جات کے انعقاد پر غور کیا گیا۔

ڈائریکٹر اکیڈمک شہزاد ہارون بھٹہ کا کہنا تھا کہ مقابلے تحصیل، ڈسڑکٹ اور ڈویژن لیول پر منعقد ہوں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer