باغوں کا شہر گندگی سے اٹ گیا،خوشبو کی جگہ بدبو نے لے لی

19 Feb, 2020 | 01:42 PM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ /ویب ڈیسک:باغوں کا شہر گندگی سے اٹ گیا،جہاں خوشبو مہکتی تھی وہاں سے گندگی کی بدبو پھیلنے لگی،ماضی میں صاف کیا گیا شہر ،بدنما شکل اختیار کرنے لگا۔گلی چوراہوں میں گندگی کے ڈھیر حکومتی کارکردگی کا منہ چڑانے لگے۔

بسنتی شہر میں رنگ برنگے پتنگوں کی جگہ پولی تھین شاپروں نے لے لی،گلیوں ،سڑکوں پر اڑتے پھرتے یہ شاپر موٹر سائیکلوں پر سفر کرنیوالوں کیلئے اذیت بن گئے،شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

دوسری جانب شہر لاہور کی صفائی کا نظام چلانےوالی ترک کمپنیوں کے تین ارب کے بقایا جات ادا کرنےکے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ،لیگی ایم پی اے سمیرا کومل کہتی ہیں کہ پیسےادا نہ کئے گئے تو شہرلاہور ایک بار پھر کچرا کنڈی میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔


مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی سمیرا کومل نے قرارداد میں کہاکہ پنجاب حکومت نے لاہور شہر کی صفائی کرنیوالی ترک کمپنیوں کا 3ارب کے بقایا جات ادا نہیں کیے،جس کی وجہ سے لاہور شہر کے ایک مرتبہ پھر کچرا کنڈی میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔ ترک کمپنیوں اوزپاک اور البیراک کے معاہدوں بھی ختم ہو چکے ہیں،اس کے باوجود پنجاب حکومت نے ترک کمپنیوں کے بقایا جات ادا نہیں کیے۔ سمیرا کومل نےکہاکہ حکومت ترک کمپنیوں کے معاہدوں میں توسیع بھی نہیں کررہی۔

مزیدخبریں