ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علما کرام میں 10’’سفیر امن ایوارڈ‘‘تقسیم

علما کرام میں 10’’سفیر امن ایوارڈ‘‘تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار گھمن :کل مسالک علماء بورڈ اور امن کمیٹی لاہور کا بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے جدوجہد کرنے والی شخصیات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ،تقریب میں 10 شخصیات کو " سفیر امن" ایواڈ دیا گیا۔


تقریب میں سربراہ کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم اور چئیرمین امن کمیٹی چودھری محمدارشد گجر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر حافظ شعیب الرحمن قاسمی ،مولانا یونس ریحان ، قاری طاہر شریف، علامہ غلام عباس شیرازی کو ایواڈ دیا گیا ۔ملک محمد آصف، ڈاکٹر غلام مصطفی، ملک مصطفی ،میجر (ر) ریاض ، علامہ شاہد گورھا ،پیر اعجاز رضوی کو بھی سفیر امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا ایوارڈ کا مقصد سفیران ِ امن کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔سفیران ِ امن کی حوصلہ افزائی سے ان میں نیا جذبہ پیدا ہوگا ۔چودھری ارشد گجر نے کہا کہ کل مسالک علماء بورڈ اور امن کمیٹی کے متحرک افراد کو ایواڈ کا سلسلہ جاری رہے گا ،ہمارا مشن پر امن معاشرہ کا قیام ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer