دو روزہ تبلیغی اجتماع23 فروری کورائیونڈ میں ہوگا

19 Feb, 2020 | 12:04 PM

Azhar Thiraj

شاہد ندیم :لاہور کے دو روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز 23 فروری کواجتماع گاہ رائیونڈ میں ہوگا،انتظامیہ نےاجتماع گاہ کےانتظامات کو حتمی شکل دیدی۔


مرکزی مجلس شوری کے فیصلے کے مطابق23 اور24 فروری کورائیونڈ میں لاہور کا تبلیغی اجتماع ہوگا، تبلیغی اجتماع میں لاہور اور مضافات کےعلاقوں سےمندوبین کو شرکت کی اجازت ہو گی، عارف والا، پاکپتن اور قصور کے علاقے سے بھی شہری اجتماع میں شریک ہوں گےجبکہ مختلف یونیورسٹیز اور جماعتوں سے وابستہ طلباء بھی شرکت کریں گے۔

انتظامیہ نےلاہور کے تبلیغی اجتماع کےانتظامات کو حتمی شکل دیدی ہےجس میں میڈیکل کیمپ،پارکنگ، قیام و طعام اور بجلی کے انتظامات شامل ہیں۔

یاد رہے تبلیغی جماعت کا مرکزی اجتماع تین مرحلوں میں ہرسال ہوتا ہے،اس اجتماع میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں