سی آئی اے نے اندھے قتل کا سراغ لگالیا

19 Feb, 2019 | 10:40 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) مغلپورہ میں دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے نوجوان کے قاتل ایک سال بعد سی آئی اے صدر پولیس نے گرفتار کر لیے، ملزمان نے نوجوان کو نشے سے منع کرنے پر قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔

ڈی ایس پی انور سعید کنگرہ کے مطابق مغلپورہ میں ایک سال قبل آصف نامی نوجوان کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی جس کی تفتیش تھانے میں ہوتی رہی لیکن اندھے قتل کو ٹریس نہ کیا جا سکا۔ سی آئی اے صدر پولیس نے اندھے قتل کی تفتیش کا آغاز کیا اور مقتول کے تین دوستوں راحیل، نور اختر اور آصف کو شامل تفتیش کیا جنہوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ مقتول آصف کو نشے کا عادل بنانا چاہتے تھے جس سے وہ منع کرتا تھا، ایک روز انہوں نے آصف کو اپنے ایک دوست کے گھر بلا کر زبردستی نشہ آور مشروب پلایا اور بعد میں اسے قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔

مزیدخبریں