ڈیپارٹمینٹل سٹورز کے خلاف ایف بی آر کی کارروائیاں

19 Feb, 2019 | 08:20 PM

Shazia Bashir

(رضوان نقوی) ڈیپارٹمینٹل سٹورز کے خلاف ایف بی آر کی کارروائیاں جاری، ایف بی آر نے ریمبو ڈیپارٹمینٹل سٹور کا آڈٹ شروع کرکے سیلز پرچیز، بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات سمیت دیگر اہم ریکارڈ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ریمبو ڈیپارٹمنٹل سٹورکا آڈٹ شروع کرکے ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ایف بی آر نے ریمبو ڈیپارٹمنٹل سٹور سے سیلز,پرچیز، بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ایف بی آر نےریمبو ڈیپارٹمنٹل سٹور کا سال دوہزارسولہ سترہ کا آڈٹ شروع کرکے سٹورکی انتظامیہ کو ریکارڈ فراہم کرنے کے لئے 7روز کی مہلت دے دی ہے۔

مزیدخبریں