ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج

19 Feb, 2019 | 08:00 PM

Arslan Sheikh

( بسام سلطان ) ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آگئے، صوبے بھر کی نمائندگی کرتے ینگ ڈاکٹرز نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف کینال روڈ پر دھرنا دیا، مظاہرے کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا۔

ملک کا تعلیم یافتہ طبقہ ایک بار پھرسڑکوں پرآ گیا، ینگ ڈاکٹرز ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف شیخ زید ہسپتال میں اکٹھے ہوئے اور ریلی کی صورت میں کینال پل سے ہوتے ہوئے کینال روڈ پہنچے اور سڑک بلاک کرکے کئی گھنٹے تک دھرنا دیا۔ شہر کی اہم ترین شاہراہ بند ہوجانے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے ذریعے ہسپتال بورڈ آف گورنرز کے حوالے کئے جا رہے ہیں، ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت بند جبکہ ملازمین میں کمی بھی کی جائے گی، جو بالکل نامنظور ہے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف آواز اٹھانے والے ڈاکٹرز کو برطرف کیا گیا۔ ان کو فوری بحال کیا جائے۔

ینگ ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت جو کبھی خود نجکاری کے خلاف مظاہروں میں پیش پیش ہوتی تھیں، آج حکومت کا حصہ بنتے ہی ایم آئی ٹی ایکٹ کے ذریعے نجکاری کے نفاذ میں کوشاں ہیں۔ اگر مطالبات منظور نہیں ہوئے تو صوبے بھر کے تمام ینگ ڈاکٹرز سڑکوں پر آ جائیں گے        

مزیدخبریں