رحمان ملک نے عمران خان کو اہم تجویز دے دی

19 Feb, 2019 | 06:07 PM

Shazia Bashir

(سعدیہ خان) چیرمین قائمہ کمیٹی رحمان ملک نے عمران خان کو بھارت کے ممکنہ حملے پر پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلانے کی تجویز دے دی کہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے حملے کا الزام بھی پاکستان پر لگایا جا رہا ہے پلوامہ واقعہ سے بھارت ایکسپوز ہو گیا، جو حالات چل رہے ہیں یہ نہ ہو کہ آر ایس ایس بھارت پر حکمرانی کرے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین سینٹ رحمان ملک نے کہا کہ بھارت پاکستان کو عالمی دنیا میں تنہا کرنے کی سازش کررہا ہے، سعودی ولی عہد کی موجودگی میں بھارت کے خلاف حکومت کا بیان آنا چاہیے تھا، پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کا ذکر بھی ہونا چاہیے تھا۔ رحمان ملک نے کہا کہ اب تو دنیا بھی نریندر مودی کی چالایں سمجھتی ہے، بھارت پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر کشیدگی پیدا کرنا چاہتا ہے، ہمیں بھارتی سرجیکل اسٹرائیک روکنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ الیکشن جیتنے کے لیے ہم مودی کو پاکستان کا نام استعمال نہیں کرنے دیں گے آر ایس ایس مسلمان اور ہندو فسادات کرانا چاہتی ہے، کرتار پور کا اقدام نریندر مودی سے ہضم نہیں ہو رہا۔ 

مزیدخبریں