( راؤ دلشاد ) پنجاب حکومت کی مسلسل نظر اندازی کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن کا پیٹرول بھی بند، فیروز پور روڈ اور آؤٹ فال روڈ کے سرکاری فلنگ اسٹیشن کی غیرمعینہ مدت کے لیے بندش نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مشکلات بڑھا دیں، میونسپل آپریشن بری طرح متاثر ہونے لگا۔
پیٹرول بندش سے فائر بریگیڈ، ریگولیشن، پلاننگ، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت اور پیچ ورکس سمیت دیگر آپریشن بند ہوگئے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران اپنی جیب سے فیول بھروانے پر مجبور ہیں۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کی سرکاری مشینری کے لیے آؤٹ فال روڈ اور فیروز پور روڈ کے فلنگ اسٹیشنز سے پیٹرول حاصل کیا جاتا تھا، تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات کی مسماری اور اسٹریٹ لائٹس کی کرین کو بھی بریک لگ گئی جبکہ متبادل ذرائع سے فیول حاصل کرنے پر بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔