ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اُردو کو دفتری زبان بنانے کا فیصلہ

اُردو کو دفتری زبان بنانے کا فیصلہ
کیپشن: City42 - Urdu
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) محکمہ آرکائیو نے اُردو کو دفتری زبان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جسے فعال کیا جارہا ہے۔

سیکرٹری آر کائیو طاہر یوسف نے بتایا کہ کمیٹی کے ممبران میں سیکرٹری آرکائیو، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری ریگولیشن شامل ہیں، کمیٹی اُردو زبان کو دفتری زبان بنانے کیلئے سفارشات وزیراعلیٰ کو ارسال کرے گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ کئی برس بعد کمیٹی کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے، کمیٹی کے باقاعدہ اجلاس ہوا کریں گے اور اُردو کو دفتری زبان رائج کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

سیکرٹری آر کائیو کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) اعجاز احمد نے تمام محکموں سے تجاویز مانگ لی ہیں، اس سلسلہ میں سفارشات تیار کرکے وزیراعلیٰ کو ارسال کی جائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer