پلوامہ حملہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت بند، تمام آرڈرز منسوخ

19 Feb, 2019 | 03:36 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) پلوامہ حملے کا نزلہ تجارت پر آن گرا، انڈیا نے واہگہ بارڈر پر پاکستان سے جانیوالی اشیاء روک دیں۔

بھارت نے پاکستان کیلئے پسندیدہ ملک کاسٹیٹس ختم ہونے پر ایکسپورٹ بند کردی، بھارتی تاجروں نے تمام آرڈرز بھی منسوخ کردیئے۔ ایڈوانس دیئے گئے کروڑوں روپے واپس مانگ لیے۔

ذرائع کے مطابق سیمنٹ کے 250 بڑے ٹرک بھی روک دیئے گئے، سوڈا ایش، چمڑا، سالٹ اور کیمیکلز کے سینکڑوں ٹرک واہگہ بارڈر پر روک دیئے گئے ہیں۔ بھارت نے پاکستانی اشیاء پر 200 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی۔

مزیدخبریں