لاہور میں ٹماٹر کی قیمتوں کو آگ لگ گئی

19 Feb, 2019 | 01:36 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) لاہور میں ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے، سرکاری نرخ نامے میں بھی ٹماٹر نے سنچری مکمل کرلی، لال ٹماٹروں کی قیمتیں سن کر لاہوریوں کے چہرے بھی لال ہوگئے۔

 لاہور میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، اوپن مارکیٹ اور سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کی قیمت میں 45 روپے کا فرق ہے، اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 150 روپے فی کلو جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ میں بھی ٹماٹر گزشتہ روز کی نسبت گیارہ روپے اضافے کے بعد 105 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے ریٹ میں بہت فرق ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہیں جبکہ دکاندار اپنی من مانیاں کررہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہےکہ منڈی سے انہیں 140 روپے فی کلو میں ٹماٹر مل رہے ہیں تووہ سرکاری ریٹ کے مطابق کیسے فروخت کریں، حکومت منڈی میں ٹماٹر کے ریٹ کو کنٹرول کرے۔

مزیدخبریں