سمن آباد میں انسانیت سوز واقعہ، سوتیلی ماں کا بیٹی پر ظالمانہ تشدد

19 Feb, 2019 | 11:11 AM

Sughra Afzal

(فہد علی) سمن آباد میں سوتیلی ماں جلاد بن گئی نو سالہ بچی مناہل پر ظالمانہ تشدد کیا ، محلہ داروں کی درخواست پر پولیس نے سوتیلی ماں اور والد کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

 محلہ داروں کا کہنا تھا کہ ندیم نے دوسری شادی عائشہ نامی عورت سے کر رکھی ہے، عائشہ اپنی سوتیلی بیٹی نو سالہ مناہل کو روز مارتی تھی جس کے رونے کی آوازیں پورے محلے میں گونجتی تھیں، محلہ داروں نے مناہل کے والد سے بھی اس کا ذکر کیا مگرعائشہ پھر بھی مناہل پر تشدد کرنے سے باز نہ آئی تو محلہ داروں نے مناہل کے والد ندیم اور سوتیلی ماں کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کروادی، جس پر پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے مناہل کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔

مزیدخبریں