درسی کتابوں میں چربہ سازی کا انکشاف

19 Feb, 2019 | 10:08 AM

Sughra Afzal

(اکمل سومرو) درسی کتابوں میں چربہ سازی کا انکشاف، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نجی پبلشرز کی357 نصابی کتب پر اعتراضات لگا دیئے۔

ذرائع کے مطابق مڈل، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی درسی کتب میں غلطیاں اور چربہ سازی کا اعتراض لگا کر کتابیں مسترد کر دی گئیں۔ جن میں مڈل کی 80، میٹرک کی 137 اور انٹرمیڈیٹ کی 143کتابیں شامل ہیں۔

پبلشرز کو کتابوں سے چربہ سازی اور غلطیاں دور کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پبلشرز 15 مارچ تک مسودوں کو درست کر کے دوبارہ جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔

مزیدخبریں