ہال روڈ: نئے چینی سال کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب

19 Feb, 2018 | 10:02 PM

عطاءسبحانی
Read more!

 خان شہزاد:چین میں نئے سال کی آمد کی مناسبت سے پاک چائنہ ٹریڈر ایسوسی ایشن کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد علی میاں سمیت تاجر برادری نے شرکت کی۔

 تفصیلات کے مطابق پاک چائنہ فرینڈ شپ ٹریڈرایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں صدر پاک چائنہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن امین مظہر بٹ، سینئر نائب صدر تاجرونگ لاہور ملک امانت، جنرل سیکرٹری پنجاب زبیر انصاری، عمران جمیل، شبیر لبھا، حاجی نواز پپو سمیت بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے کہا کہ چین پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کی تاجر برادری کے مابین تجارتی تعلقات مستحکم ہونا خوش آئند امر ہے۔

 میئر لاہور مبشر جاوید نے کہا کہ ہال روڈ پر چین میں نئے سال کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے چینی بزنس کمیونٹی کو خیر سگالی کا پیغام جائے گا۔

 مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد علی میاں نے کہا کہ چینی تاجروں کو بھائی سمجھتے ہیں ان کیساتھ تجارتی، معاشی ،سماجی تعلقات کو مضبوط کیا جائے۔ دونوں ممالک خطے کو ترقی کی جدید راہوں پر گامزن کریں گے۔

مزیدخبریں