ایل ڈی اے سٹی کیس: نیب کے 25 سوالات کے جواب جمع

19 Feb, 2018 | 09:25 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سعود بٹ: ایل ڈی اے نے نیب لاہور کی جانب سے ایل ڈی اے سٹی کیس میں پوچھے گئے 25 سوالات کے جوابات جمع کرادئیے ہیں ۔ ایل ڈی اے کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے مزید مہلت دی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کے پانچ شعبہ جات سے بھی منصوبے کے حوالے سے ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔ ایل ڈی اے کے لینڈ ایکوزیشن ڈائریکٹر نے زمین کے حوالے سے ریکارڈ جمع کروا دیا ہے۔

نیب لاہور نےایل ڈی اے سے منصوبے کے لئے کھولے گئے بنک اکاونٹ کی تفصیلات بھی طلب کیں تھیں۔ نیب لاہور نے ایل ڈی اے سے ٹرانسفر لیٹرز اور ایگزمپشن لیٹر کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

منصوبے کی بنیاد رکھنے کے بعد اب تک کتنے آڈٹ کئے گئے، اگر کوئی آڈٹ نہیں کیا گیا تووجہ بتائی جائے ۔

مزیدخبریں