عمراسلم:صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ہنی مون منانے کے قابل ہیں تو کہیں نہ کہیں جانا چاہیے، چھیاسٹھ سال بعد ہنی مون کی بات، عمران خان کو ہنی مون کے لئے ٹکٹ اور ہوٹلنگ کی آفر دوں گا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے عمران خان کی شادی کے حوالےسے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی مقدس بندھن ہے، ایک شرعی ذمہ داری ہے۔ انسان شادی کے بغیرمکمل نہیں ہوتا اگر دولہا 66سال اور دلہن تیس سالہ طلاق یافتہ یارانہ وجہ ہو تو خلق خدا سے ایسی آواز آتی ہے ددرلعنت فٹے منہ ، ویسے پیروں کا اچھا تاثر نہیں لیکن پنکی پیر نے بھٹہ بٹھا دیاہےاور پنکی پیر نے ایسا عمل کیا جس کو کسی جوان بوڑھے جس نے سنا ہے اس نے در فٹے منہ اور لکھ دی لعنت کہہ دیا ہے۔صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مجھے شک ہے شاید پہلے ریحام خان کی طرح شادی بنتی نظر نہیں آرہی۔ پہلے لعن طعن سے بچنے کے لئے شادی کی خبر کو چھپا لیا اور پیرنی کی طرف سے شادی کے بعد عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے لیے کی گئی، تیس سال بعد شادی پر تو پہلے ہی شرم آتی ہے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی دیہی وسیب میں ایسا نہیں ہوتا ، عمران خان ولیمہ پر مجھے نہیں بلائیں گے ،مفتی سعید کو عمران خان نے اپنی شادیوں کے لئے رکھا ہےاور عمران خان کا جو کہنا ہے کہ عدلیہ نے کمزور فیصلہ دیا ہےجبکہ نواز شریف کے بیانیہ میں کامیابی ہوئی، اور پانامہ میں نواز شریف کا نام ہی نہیں تھا نواز شریف کونااہل اور وزارت عظمی سے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیاگیا۔
صوبائی وزیر کاکہناتھا کہ کمزور فیصلہ نواز شریف کی بیانیہ کے آگے ٹھہر نہ سکااور ن لیگ کو لیڈ کرنے کے لئے نوازشریف کے صدر رہنے یا نہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی صدارت سے ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں اگر یہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں تو ووٹ پارلیمنٹ کی حرمت اور طاقت کےلئے جو تحریک نوازشریف چلا رہے ہیں ایک فیصلے سے ہر شخص کو سمجھ آجائے گی ٹکراؤ نہیں ہوگا بلکہ کامیابی سے منزل مقصود تک پہنچے گی۔نوازشریف کی صدارت پر سب کو مکمل اعتمادہے، ایسے ہتھکنڈوں سے کچھ نہیں ہوگا اور پیروں اور بزرگوں کی عزت کرتا ہوں داتا صاحب سخی سرور کی وجہ سے اسلام پھیلا اور پھر پیری مریدی پھیلی۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ دعا اللہ کے سوا کسی اور پیر یاپیرنی سے دعا نہیں مانگنی چاہئے۔عوام ووٹ سے پارلیمنٹ میں منتخب کرتے ہیں ۔انھوں نےکہاکہ ر یفرنس کا مذاق ہو رہا ہے، نواز شریف مریم اور کیپٹن صفدر کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا، نیب آفیسر جو تحقیقات کررہے ہیں ۔ان کی باتوں کو لوگوں تک پہنچائیں گے کس طرح دباؤ میں لاکر ریفرنس تیارکروائے جارہے ہیں ۔