قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کو 25 فروری تک اپنے محکموں کا بجٹ جمع کرانے کا خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید سے منظوری کے بعد تمام محکموں کو یہ مراسلہ ارسال کیا گیا۔
مراسلے کے مطابق جو محکمہ 25 فروری تک اپنے بجٹ جمع نہیں کرائے گا اس کی جگہ محکمہ خزانہ خود بجٹ تیار کر کے اگلے مالی سال 2018-2019 کے بجٹ میں شامل کر دے گا۔