ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹریٹ کے ملازمین پر وزیراعلیٰ پنجاب مہربان، تنخواہوں پر 50فیصد الاؤنس

سیکرٹریٹ کے ملازمین پر وزیراعلیٰ پنجاب مہربان، تنخواہوں پر 50فیصد الاؤنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ پنجاب نے ایوان وزیر اعلی میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین کے لئے 50 فی صد سپیشل الاؤنس ان کی رننگ بنیادی تنخواہ پر دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق اے جی آفس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایوان وزیر اعلی کے تمام افسران اور ملازمین کو 2008 کی بجائے اب 2017 کی رننگ بنیادی تنخواہ کے مطابق سپیشل الاؤنس50 فی صد ادا کیا جائے۔

اس سے ایوان وزیر اعلی کے تمام ملازمین اورافسران کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے گا۔ سول سیکرٹری کے ملازمین نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو بھی ایوان وزیر اعلی کی طرز پر الاؤنس دیا جائے۔